ہوم / پائیداری/ لوگوں کا تحفظ

کام کرنے کے لئے ایک مددگار، معاون اور محفوظ ماحول کی تعمیر ہی اصل میں ہمارے لوگوں کی ترقی کا ضامن ہے اور متفرق تہذیبی اور انفرادی ما حول کے باوجود سب کا اچھی طرح رہنا اور ملکر کام کرنے کا باعث ہے۔ ڈی پی ورلڈ کی یہ خواہش رہی ہے کہ وہ اپنے صارفین کا منتخب کردہ ٹرمینل آپریٹر رہے

نیز یہ بھی کے اپنے ملازمین کیلئے پسندیدہ ایمپلائر بھی ثابت ہو۔ اور ہمارا ماننا ہے کہ DP ورلڈ کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے درمیان قابل قدر ٹیم ورک ہو۔ جو ہمارے صارف کے لئے بھی باعث ترقی اور خوشحالی ثابت ہو۔

ڈی پی ورلڈ کا عزم ہے کہ ایک ایسے فعال ماحول کی بنیاد رکھیں جو سرگرم اور متاثرکن ہو اور یہ ہی ڈی پی ورلڈ کی کامیابی کی بنیاد ہے۔ باوجود اسکے کہ ہمارے آپریشز ہی جغرافیائی طورپر اسکے لئے کافی ہیں۔اور خطہ برصغیر میں ہمارا ہرٹرمینل انفرادی پورٹ اتھارٹیزکے ساتھ لائسنس ایگریمنٹ کے تحت کام کررہے ہیں لیکن پھر بھی، مشترکہ عمل کی قدر، وابستگی اور رہنمائی خطہ میں پھیل چکی ہے۔

ڈی پی ورلڈ کراچی پر ہونے والی جدید سرگرمیاں بحوالہ "سیفٹی"

حال ہی میں QICTنے عالمی یوم پانی 2015کا دن جوش و خروش سے منایا اور اسکے لئے منتخب کردہ تھیم تھی۔ "یوز واٹروائزلی "یعنی پانی عقلمندی سے استعمال کریں، اس سرگرمی میں ملازمین نے سوشل میڈیا کے ذریعے حصہ لیا اور تھیم سے متعلق اسنیپس کو کلک کرتے گئے، تما م پکچرز DPورلڈ کراچی کے FB پیج پر پوسٹ کردی گئی۔ ٹرمینل پرمشتمل بھاری مشینری اور متحرک آلات انسانوں اور ٹریفک دونوں کے لئے خطر ناک ثابت ہو سکتے ہیں خاص طورپر اندھیرے کے اوقات میں۔ اس خطرے کو کم کرنے کے لئے طے کیا گیا ہے کہ انکے ساتھ چمکنے والی LED پٹیاں لگائی جائیں جو کہ انکو دور سے ہی نمایاں شناخت کروانے کا باعث بنیں۔ایک بدقسمت حادثہ اسوقت پیش آیا جب ایک شخص RTGکے ذریعے دوڑتے ہوئے جارہاتھا۔ اس حادثے کی تحقیقات کے دوران کئی ایسے حادثات سے بچنے کے لئے سخت کنٹرول ڈایزئن کیا گیا۔ تمام ٹرمینل نے P&O کے تحت منصوبہ تیار کیا۔ QICT کا ڈیزائن بہترین قرار پایا نہ صرف یہ بلکہ تمام ٹرمینلز کو اسی طر ح کا سیف گارڈ تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسکے ساتھ ہی ایسے تما م آلات اور مشینری میں جن میں انسانی اعضاء کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے ایک حساس سنسر بھی انسٹال کردیا گیا جو RTG کی حرکت کو مکمل طور پر روک دینے کیلئے استعما ل ہوتا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لئے DP ورلڈ کراچی نے بہت سے درخت لگانے کا اہتمام بھی کیا۔ ہم ضائع شدہ گندے پانی کی ری سائیکل کے بعد آلات اور ITVS کو دھونے اور صفائی کے دیگر کاموں میں استعما ل کرتے ہیں۔ co2 کے اخراج کو کم سے کم کرنے کی کو ششں کرتے ہیں۔ LEDلائٹس کو بلڈنگ اور آفس میں استعمال کرکے بجلی کا خرچ بچاتے ہیں اور ساتھ ہی کا ربن فٹ پرنٹس بھی۔


DPورلڈ کویہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تریبت اور ہنری مندی میں اضافے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے،


اس ضمن میں تربیت کورسز، سمینار، اور کانفرنسز کا انعقاد ہمارے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہوتے ہیں۔ تربیت بطورِخاص،سیفٹی اور سکیورٹی ہماری روزمرہ کی روٹین کا حصہ ہے جو کہ مقامی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے تربیت یافتہ افراد کے ذمے ہے۔ تمام ملازمین اور کنٹیریکٹرز کے لیئے سالانہ ریفر یشر کور سس بھی لازم ہے جو پیشہ وارنہ مہارت کے لئے لازم ہے۔ بھاری آلات کے آپرٹیرز کا ہر سال جائزہ لیا جاتا ہے اور لائنس کا اجراء کیاجاتا ہے۔ سال 2015 میں آگے دیکھتے ہوئے ہمیں بہت سے نئے ایسے پراجیکٹس نظر آرہے ہیں بطور خاص سیفٹی اور اینوائرنمنٹ کے لئے کئی گئی ہماری کاوشوں کو جو ہمارے عزم اور محنت کے مثبت نتائج تک لے جا ئینگے ۔ ہمارے محترم CEO جناب محمد شرف صاحب کا مقولہ ہمارے عزم کی پختگی کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ سیفٹی از پارٹ آف آور DNA یعنی حفاظتی اقدامات ہمارے DNA کا حصہ ہیں۔ یہ قول ہمارے عزم کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔


آگے بڑھتے ہوئے اب DP ورلڈ کراچی کے پاس کئی اور اہداف ہیں جیسے، رویہ کی حفاظت، خود کارگیٹس ، سیفٹی گیم تقرری کے لئے GSG کے ذریعے بہتر کروانے کے بعد تربیتی اور ویب بیس لرننگ پروگرامز وغیرہ شامل ہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ آہستہ آہستہ رویہ کے تحفظ کے تصور کو اپنےتمام سمندری اسٹیک ہولڈرز میں پھیلائیں۔ خود کارگیٹس ہماری ملازمیں کے تحفظ کے میدان میں شاندار حیثیت کا حامل ثابت ہوگا نہ صرف یہ بلکہ بیرونی ٹرک ڈرائیورزکے لئے بھی۔ گیٹ کی پروڈکٹیوٹی کو بہت بہتر کرنے کا باعث ثابت ہوگا۔


علاقہ بھر کے لوگوں اور حفاظت کی سرگرمیوں
 
حفاظت

nil